-
Category:Economics, Economy, Pakistan Affairs
-
Originally Published:2021
-
Binding:Paperback
-
Language:Urdu
Overview
کتاب کا پہلا حصہ ان بڑے عنوانات سے متعلق ہے جو مجموعی معاشی حکمت عملی، معاشی منصوبہ بندی اور پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے مقابلہ میں دوسرا حصہ مختلف سالوں میں پیش ہونے والے سالانہ بجٹ کے پس منظر میں تبصرہ اور تجاویز پر مشتمل ہے۔ ان میں وہ تجاویز بھی علیحدہ سے شامل ہیں جو پروفیسر خورشید احمد نے مجموعی طور پر سینیٹ یا اس کی کمیٹی کے نمائندہ کے طور پر پیش کی ہیں۔ کتاب کا تیسرا حصہ بعض متفرق لیکن اہم موضوعات پر انفرادی عنوانات کے تحت بحث پر مبنی ہے۔
پروفیسر خورشید احمد کی یہ کتاب پاکستان کی سیاسی و معاشی تاریخ اور آج کے پاکستان پر اس کے اثرات کو بیان کرتی ہے۔ اس اعتبار سے یہ پالیسی سازوں کے لیے ایک آئینہ ہے اور طلباء ، اساتذہ اور معاشیات کے موضوع پر تحقیق کرنے والوں کے لیے ایک اہم کتاب ہے۔
پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر اور مضامین پرمشتمل’ ارمغانِخورشید سیریز ‘کے عنوان سے آئی پی ایس پریس کی یہ چھٹی کتاب ہے۔ اس سیریز میں درج ذیل کتب بھی شامل ہیں :
- پاکستان کی نظریاتی اساس ،نفاذ شریعت اور مدینہ کی اسلامی ریاست
- دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات [جلد اول]
- دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات [جلددوم]
- اسلام اور مغرب کی تہذیبی و سیاسی کشمکش
- آئین- اختیارات کا توازن اور طرزِ حکمرانی
- آئین پاکستان : انحرافات اور بحالی کی جدوجہد
BOOK DETAILS
- Binding: Paperback
- Publisher: IPS Press
- Language: Urdu
- ISBN-10: 978-969-448-809-7
- Dimensions: NA
- Pages: 286
PREVIEW
Gallery Empty !
Average customer rating
There are no reviews yet.