Pakistan ka Jamhoori Safar, Parliament ka Kirdar aur Riwayaat پاکستان کا جمہوری سفر پارلیمنٹ کا کردار اور روایات

0 Ratings

پاکستان میں جمہوری عمل کے حوالہ سے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ مسلسل پیش رفت کے باوجود اسے ابھی  بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ لیکن ظاہر ہے یہ ایک جاری سفر ہے۔

Add to BookShelf

Overview

پاکستان میں جمہوری عمل کے حوالہ سے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ مسلسل پیش رفت کے باوجود اسے ابھی  بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ لیکن ظاہر ہے یہ ایک جاری سفر ہے۔ درحقیقت کامیابیوں کی تلاش میں کوئی بھی سفر ہو اس میں پڑاؤ تو آتے ہیں اور آنے بھی چاہییں لیکن ہر پڑاؤ پر ایک نئی منزل کا تعین کرکے آگے نہ بڑھا جائے تو ترقی معکوس  ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ یوں یہ ایک ایسا طویل سفر ہے جس کی  غالباً کوئی انتہا نہیں ۔ زیرِ نظر کتاب اسی سفر کی کہانی بیان کرتی ہے۔

کتاب کے  چار حصے ہیں۔ پہلا حصہ مختلف آئینی وپارلیمانی مناصب پر تقرریوں کے قانونی واخلاقی تقاضوں سے بحث کرتا ہے۔ دوسرا حصہ پارلیمنٹ میں مختلف اوقات میں ہونے والے صدارتی خطابات  اور اِن کی روشنی میں حکومتی کارکردگی کے حوالہ سے جامع تبصروں پر مشتمل ہے۔ تیسرے حصہ میں قانون سازی کے قواعد، آداب اور روایات پر بحث کی گئی ہے۔ چوتھا اور آخری حصہ جمہوری سفر کے ایک اہم کردار سینیٹ کی کامیابیوں اور مستقبل میں اس کے مجموعی کردار کے حوالہ سے تجاویز پر مبنی ہے۔

یہ کتاب  ایک جانب پاکستان کی گزشتہ سالوں  کی سیاسی تاریخ بیان کرتی ہے، دوسری جانب یہ سیاسیات کے کسی بھی طالب علم اور خود سیاست کے میدان میں متحرک افراد کے لیے، خواہ وہ نوآموز ہوں یا کسی حد تک تجربہ کار، ایک ایسی کتاب ہے جو پارلیمنٹ میں بحث کے قواعد وضوابط، طریقۂ کار، آداب اور روایات کو سمجھنے اور مجموعی طورپر پارلیمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے  کے لیے مفید راہنمائی فراہم کرتی ہے۔

پروفیسر خورشید احمد کی تقاریر اور مضامین پرمشتمل’ ارمغانِخورشید سیریز ‘کے عنوان سے آئی پی ایس  پریس کی یہ نویں کتاب ہے۔ اس سیریز  میں  درج ذیل کتب بھی شامل ہیں

پاکستان کی نظریاتی اساس ،نفاذ شریعت  اور مدینہ کی اسلامی ریاست

دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات  [جلد اول]

دہشت گردی کے خلاف جنگ،پاک امریکہ تعاون اور اس کے اثرات  [جلددوم]

اسلام اور مغرب کی تہذیبی و سیاسی کشمکش

آئین- اختیارات کا توازن اور طرزِ حکمرانی

آئین پاکستان : انحرافات اور بحالی کی جدوجہد

پاکستانی معیشت کی صورتحال – مسائل ، اسباب اور لائحہ عمل

      بلوچستان کی صورت حال :مسائل کی نوعیت ، اسباب اور

BOOK DETAILS
  • Binding: Paperback
  • Publisher: IPS Press
  • Language: Urdu
  • ISBN-10: 978-969-448-823-3
  • Dimensions: NA
  • Pages: 223
Customer Reviews

Average customer rating

0 Ratings
Be the first to review “Pakistan ka Jamhoori Safar, Parliament ka Kirdar aur Riwayaat پاکستان کا جمہوری سفر پارلیمنٹ کا کردار اور روایات”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

There are no reviews yet.

Registration

Forgotten Password?

X