Yaadein unki, Baatein Hamari Vol 2 یادیں ان کی باتیں ہماری جلد دوم

0 Ratings

زیرِ نظر کتاب پروفیسر خورشید احمد کی ان بے ساختہ تحریروں پر مشتمل ہے جو بالعموم ان کے ایسے ساتھیوں کے بچھڑ جانے پر لکھی گئی تھیں جو وطنِ عزیز پاکستان کو اس کے تشکیلی مقاصد کے مطابق تعمیر کرنے کی یکساں امنگ اور جدوجہد میں ان کے رفیق تھے۔

Add to BookShelf

Overview

زیرِ نظر کتاب پروفیسر خورشید احمد کی ان بے ساختہ تحریروں پر مشتمل ہے جو بالعموم ان کے ایسے ساتھیوں کے بچھڑ جانے پر لکھی گئی تھیں جو وطنِ عزیز پاکستان کو اس کے تشکیلی مقاصد کے مطابق تعمیر کرنے کی یکساں امنگ اور جدوجہد میں ان کے رفیق تھے۔ مقصد کی یکسانیت کی وجہ سے دینی اخوّت و محبت کا جو احساس پیدا ہوتا ہے، اس کی جھلک ان تحریروں میں بار بار نظر آتی ہے۔

یہ تحریریں صرف ذاتی یادداشتیں یا سوانحی خاکے نہیں ہیں بلکہ اختصار کے باوجود قومی و تحریکی زندگی کی تین دہائیوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی دستوری جدوجہد، ملک میں جمہوری روایات، شہری آزادیوں اور قوانین کی اسلامی تشکیل سے لے کر داخلی امور، دفاعی حکمتِ عملی اور خارجہ پالیسی سے متعلق معاملات تک ملکی سیاست کے متعدد پہلو اور موضوعات پر نظریاتی اور فکری یکسوئی کے ساتھ ہونے والی جدوجہد کی یہ جھلکیاں نہ صرف اس راہ پر چلنے والوں کے لیے نشاناتِ منزل ہیں بلکہ ملکی و ملّی تاریخ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مفید دستاویز کی حیثیت رکھتی ہیں۔

طالب علمی کے دور میں قائم ہونے والے ذاتی رابطوں اور پھر کئی دہائیوں پر مبنی تعلقات کے اس تذکرہ میں خود پروفیسر خورشید احمد کی شخصیت، سوچ اور فکروعمل کے کئی پہلوبھی نکھر کر سامنے آتے ہیں ، جس میں نمایاں ترین پہلو مختلف افراد اور واقعات کے بارے میں ان کا انداز تحریر ہے۔ وہ ہر ایک کی خوبیوں کا احترام اور محبت کے ساتھ ذکر کرتے ہیں اور اس ذکر میں ان کا مرکزی حوالہ وہ مقصدیت ہے جو ان متنوّع شخصیات کے درمیان تعارف وتعلق کی بنیاد ہے۔

BOOK DETAILS
  • Binding: Paperback
  • Publisher: IPS Press
  • Language: Urdu
  • ISBN-10: 978-969-448-859-2
  • Dimensions: NA
  • Pages: 286
Customer Reviews

Average customer rating

0 Ratings
Be the first to review “Yaadein unki, Baatein Hamari Vol 2 یادیں ان کی باتیں ہماری جلد دوم”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

There are no reviews yet.