Ilaqai Aman o Salamati aur Bharat: waqiat, Haqaiq aur Muzmerat علاقائی امن و سلامتی اور بھارت: واقعات، حقائق اور مضمرات

0 Ratings

پاکستان میں بھارت ایک اہم اور مسلسل زیرِ بحث موضوع رہا ہے۔ مگر خواہ خطے میں امن کا دور ہو یا کشیدگی کا زمانہ، پاکستان کے علمی، فکری اور سیاسی سنجیدہ حلقوں میں بھارت شناسی اور بھارت فہمی کی کمی ہمیشہ کھٹکتی رہی ہے۔

Add to BookShelf

Overview

پاکستان میں بھارت ایک اہم اور مسلسل زیرِ بحث موضوع رہا ہے۔ مگر خواہ خطے میں امن کا دور ہو یا کشیدگی کا زمانہ، پاکستان کے علمی، فکری اور سیاسی سنجیدہ حلقوں میں بھارت شناسی اور بھارت فہمی کی کمی ہمیشہ کھٹکتی رہی ہے۔ اسی تناظر میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز نے صحافی و تجزیہ نگار افتخار گیلانی کے نئی دہلی سے تحریر کردہ کم و بیش ایک ہزار کالموں کو مختلف موضوعاتی دائروں میں مرتب کر کے شائع کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔ اس سلسلے کی پہلی کتاباکیسویں صدی کا بھارت اور مسلمان: سیاست اور سماج کے آئینے میں ۲۰۲۴میں منظرِ عام پر آئی۔ زیرِ نظر کتاب اسی فکری تسلسل کی ایک اور اہم کڑی ہے، جو علاقائی امن و سلامتی اور بھارت: واقعات، حقائق اور مضمرات کے عنوان سے قارئین کے سامنے پیش کی جا رہی ہے۔ یہ کتاب چھ حصوں پر مشتمل ہے، جن میں پاک بھارت مذاکراتی عمل، پاک بھارت تعلقات، علاقائی سیاست کی جھلکیاں، اور بھارت کی قومی سیاست کے مسائل و رجحانات جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ یہ تصنیف سیاسیات، سماجی علوم، پالیسی سازی اور بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ماہرین اور سنجیدہ قارئین کے لیے ایک وقیع اور قیمتی دستاویز ثابت ہوگی۔ کتاب نہ صرف تحقیق اور فکری مباحث کو نئی وسعت دے گی بلکہ ان شعبوں میں نئے زاویۂ نظر اور مؤثر پالیسیوں کی تشکیل میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

BOOK DETAILS
  • Binding: Paperback
  • Publisher: IPS Press
  • Language: Urdu
  • ISBN-10: 978-969-448-864-6
  • Dimensions: NA
  • Pages: 271
Customer Reviews

Average customer rating

0 Ratings
Be the first to review “Ilaqai Aman o Salamati aur Bharat: waqiat, Haqaiq aur Muzmerat علاقائی امن و سلامتی اور بھارت: واقعات، حقائق اور مضمرات”

Your email address will not be published. Required fields are marked *

There are no reviews yet.